بحری حدود اور ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی،دفتر خارجہ کابھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ

بحری حدود اور ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی،دفتر خارجہ کابھارتی ہائی ...
بحری حدود اور ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی،دفتر خارجہ کابھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کر کے بحری حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا جبکہ ایل او سی پر گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والی دو معصوم بچیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شہید ہوگئی تھیں ۔علاوہ ازیں جمعہ کو ایک بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک بحریہ نے مار بھگایا تھا ۔

مزید : اسلام آباد