شیخ رشید دوغلے آدمی ہیں ،میرے کمرے میں آ کر جنوبی افریقہ بھیجنے کی درخواست کرتے ہیں :ایاز صادق

شیخ رشید دوغلے آدمی ہیں ،میرے کمرے میں آ کر جنوبی افریقہ بھیجنے کی درخواست ...
شیخ رشید دوغلے آدمی ہیں ،میرے کمرے میں آ کر جنوبی افریقہ بھیجنے کی درخواست کرتے ہیں :ایاز صادق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیخ رشیددوغلے آدمی ہیں،اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں ، میرے کمرے میں آکرجنوبی افریقہ بھیجنے کی درخواست کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایاز صادق نے لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ اور موجودہ دور میں کچھ لوگ آوازیں لگاتے آرہے ہیں کہ کپتان آرہا ہے، امپائر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکالناہے،سی پیک دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے،2018 تک پاکستان اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوگا،بھارت کشمیر سے نظر ہٹانے کیلئے سرحدوں پر خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کے مستحکم بنانے کے لیے تمام ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں، اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز نہیں ملنے چاہیے اراکین اسمبلی کاکام قانون سازی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید دوغلے آدمی ہیں ،اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں ،میرے کمرے میں آ کر جنوبی افریقہ بھیجنے کی درخواست کرتے ہیں ،انہیں تقریر سے کبھی نہیں روکا ہر بار پورا موقع دیاہے۔

مزید : اسلام آباد