آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ،پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا

آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ،پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن ...
آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ،پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا ،پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹرکا دورہ کیا جس دوران آرمی چیف نے ایل او سی پر فوجیوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہنے کو سراہا جبکہ میجر شبیر شریف کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے ۔آرمی چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج جنگی مہارت کی وراثت اور روایات رکھتی ہے ،پاک فوج نے ہر چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کر رہی ہے۔آرمی چیف نے پاک فوج کے شہداءاور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : راولپنڈی