ایس ایس پی ملیر راو انوارعہدے پر بحال،باضابطہ نوٹی فکیشن جاری

ایس ایس پی ملیر راو انوارعہدے پر بحال،باضابطہ نوٹی فکیشن جاری
ایس ایس پی ملیر راو انوارعہدے پر بحال،باضابطہ نوٹی فکیشن جاری

  

کراچی:(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے عدالتی حکم پرراو انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے پر بحال کردیا گیا ،بحالی کاباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

ماضی کے حریف آج حلیف بن گئے ، عمران خان اور بابر اعوان کی سابقہ ویڈیو منظر عام پر آگئی

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راو انوار کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری  کے بعد جاری کیا گیا،تاہم انہیں کسی ضلع میں تعینات کرنے کا فیصلہ بھی جلد کرلیا جائے گا۔راو انوار کو بحالی کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر میں فوری طور پررپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ راو انوار نے بطور ایس ایس پی ملیر سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعدصوبائی حکومت نے انہیں ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے 16 ستمبر کو معطل کردیا تھا۔

مزید : کراچی