ؒلاہورملت پارک میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

ؒلاہورملت پارک میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق
ؒلاہورملت پارک میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے سمن آباد ملت پارک میں2 نامعلوم افراد نے فائر نگ کرکے 4 افراد قتل کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیک تمام افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق مقتول ایزی پیسہ کی دکان پر موجود تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر اندھا دھندفائرنگ کر دی جبکہ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے کیونکہ ڈکیتی میں اندھا دھند فائرنگ نہیں کی جاتی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں