سیشن کورٹ میں ایک مرتبہ پھر وکلاءگردی ،اے ایس آئی پر تشدد ،10وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

سیشن کورٹ میں ایک مرتبہ پھر وکلاءگردی ،اے ایس آئی پر تشدد ،10وکلاءکے خلاف ...
سیشن کورٹ میں ایک مرتبہ پھر وکلاءگردی ،اے ایس آئی پر تشدد ،10وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں وکلاءگردی کا ایک اور واقع سامنے آگیا، وکلاءنے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی وردی بھی پھاڑ ڈالی ،زخمی پولیس اہلکار کو فوری ہسپتال پہنچایا گیاجہاں اسے طبی امداد دی گئی،تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مضروب اے ایس آئی کی مدعیت میں رمضان سندھو اور عثمان ایڈووکیٹس سمیت 10وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تھانہ شمالی چھاﺅنی انوسیٹی گیشن کے اے ایس آئی اقبال کے مطابق ایڈووکیٹ رمضان سندھو نے مبینہ طور پر کار چوری کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کروارکھا تھا جسے تفتیش کے بعد جھوٹا ثابت ہونے پر اس نے خارج کردیا اور اسی سلسلے میں وہ گزشتہ روز وہ ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد کی عدالت میں پیش ہوا ،مذکورہ اے ایس آئی نے کا کہنا ہے کہ عدالت سے باہر نکلتے ہی اسے رمضان سندھو اورعثمان ایڈووکیٹس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تشد د کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور اس کی وردی بھی پھاڑ دی ،زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فرہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او اسلام پورہ ناصر حمید کا کہنا ہے کہ مذکورہ اے ایس آئی کی مدعیت میں رمضان سندھو اور عثمان سمیت 10وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

مزید :

لاہور -