میاں نواز شریف کی قومی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے ،سپیکر کو ایک اور درخواست بھیج دی گئی

میاں نواز شریف کی قومی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے ،سپیکر کو ایک اور درخواست ...
میاں نواز شریف کی قومی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے ،سپیکر کو ایک اور درخواست بھیج دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی رکنیت کی منسوخی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی گئی ہے ۔یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی طرف سے بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں لندن فلیٹس سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں اقرار کیا کہ لندن فلیٹس دبئی اور جدہ کی سٹیل مل کی فرو خت سے خریدے گئے مگر سپریم کورٹ میں مختلف بیان دیا گیا جس کی بنا پر وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 62 اور63کے معیار پر پورا نہیں اترتے،قوم سے غلط بیانی کرنے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر ان کی درخواست پر کاروائی نہ کی گئی تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔جاوید اقبال جعفری کا کہنا ہے کہ درخواست کورئیر سروس کے ذریعے سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کی ہے۔

مزید : لاہور