سیکیورٹی خدشات ،سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

سیکیورٹی خدشات ،سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ...
سیکیورٹی خدشات ،سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیشن کورٹ اورجوڈیشل کمپلیکس فیزٹوکے گیٹوں پرلوہے کی چادریں چڑھا دی گئی ہیں جبکہ سیشن کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے باہر تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر سکیورٹی سخت کرنے کے لئے سٹیل کی چادریں لگا کر پولیس کے اہلکاروں کو اندر اور باہر تعینات کردیا گیاہے۔

عدالتوں میں کسی بھی اہلکار کو بغیر چیکنگ کے جانے کی اجازت نہیں ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری لاہور بار شاہد نواب چیمہ کاکہناہے کہ عدالتوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے لئے سیشن جج لاہور سے مطالبہ کیاگیاتھا کہ عدالتوں میں سیکیورٹی کو مزیدسخت کیاجائے،سیشن کورٹ میں سکیورٹی پر تعینات انسپکٹر کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ میں 26اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں جن میں 2لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سول کورٹ اور دیگر عدالتوں میں الگ سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سیشن جج کے حکم پرمزید نفری سیشن کورٹ میں تعینات کی جا رہی ہیں۔

مزید : لاہور