سیاست کا مطلب عوام کی خدمت، جو کارکنان کاتحفظ نہیں کرسکاوہ لوگوں کو کیا دے گا: خورشید شاہ

سیاست کا مطلب عوام کی خدمت، جو کارکنان کاتحفظ نہیں کرسکاوہ لوگوں کو کیا دے ...
سیاست کا مطلب عوام کی خدمت، جو کارکنان کاتحفظ نہیں کرسکاوہ لوگوں کو کیا دے گا: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست کا مطلب عوام کی خدمت کرنا ہے جو اپنے کارکنان کوتحفظ نہیں دے سکتا بھلا وہ عوام کو کیا دے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قرض لینے سے حکومت نہیں چلتی وزیر اعظم غریب کی بات کرتے ہیں لیکن کیا کبھی انہوں نے غریب کیلئے کچھ کیا ؟، سیاست کا مطلب عوام کی خدمت کرنا ہے اور سیاستدان ووٹ عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے لیتاہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہمیں پتا تھا یہ کچھ نہیں کرسکیں گے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج ہوا لیکن لیڈر دیکھتا رہا جو اپنے کارکنان کوتحفظ نہیں دے سکتا بھلا وہ عوام کو کیا دے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -