شہر کچرے سے بھر چکا،جلد ہی کراچی میں ہسپتالوں کی حالت میں نمایاں بہتری نظر آئی گی:سید وسیم اختر

شہر کچرے سے بھر چکا،جلد ہی کراچی میں ہسپتالوں کی حالت میں نمایاں بہتری نظر ...
شہر کچرے سے بھر چکا،جلد ہی کراچی میں ہسپتالوں کی حالت میں نمایاں بہتری نظر آئی گی:سید وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدمات کریں گے ،آنے والے وقت میں عوام کو ان ہسپتالوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی، شہر کچرے سے بھر چکا ہے، افسوس کہ حکومتی  ذمہ داریاں چاہے وہ صحت ہو یا تعلیم کا شعبہ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سنبھالی ہوئی ہیں ۔

مامجی ہسپتال میں قائم کئے جانے والے نئے شعبے ایم آر آئی کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ چین سے منگوائی گئی کچرے کی گاڑیوں کے حوالے سے مےئر کراچی سے مشاورت نہیں کی گئی، شہر کچرے سے بھر چکا ہے، عوام سے بس یہی کہوں گا کہ وہ تھوڑا اور صبر کریں۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کرنے والے ہر معاشرے میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ، گزشتہ آٹھ سالوں سے شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے جسے صاف کرنے کیلئے کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر مشترکہ جدوجہد کے ساتھ اس شہر کو صاف کریں گے جس کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کے ایم سی اور کے ڈی اے کے مختلف معاملات کو سلجھا لیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -