فاطمہ جناح روڈپر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ،ایف سی اور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید

فاطمہ جناح روڈپر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ،ایف سی اور پولیس اہلکار ...
فاطمہ جناح روڈپر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ،ایف سی اور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار وں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم افرادنے اندھا دھند فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، شہیدہونیوالوں میں ایک اہلکار فرنٹیئر کور جبکہ دوسرا اہلکار ٹریفک پولیس کا ہے۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد ازاں دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -