بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں ڈھیر ہوگیا

بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں ڈھیر ہوگیا
بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں ڈھیر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب مسلسل پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اب ایک بار پھر بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی حدود میں گھس آیا جسے پاک فوج نے مار گرایاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر پر کنٹرول لائن کو عبور کرتے ہوئے 60میٹر پاکستانی حدود کے اندر گھس آیا جس کے بعد آگاہی پوسٹ کے اہلکاروں نے ڈرون کو مار گرایا جبکہ ڈرون کا ملبہ قبضہ لے لیا گیااور ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کام شروع کر دیاگیاہے۔
واضح رہے کہ کواڈ کوپٹر ڈرون کی شکل کا ہی طیارہ ہوتاہے جو کہ سرحد پار فوجی نقل و حرکت کا جائزہ لینے اور جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔ اس سے قبل بھی بھارتی آبدوز نے پاکستان کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاک بحریہ نے اپنے گھیرے میں چار روز تک رکھا اور پھر وارننگ دے کر رہا کر دیا گیا۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر تباہ ہوگیاتھالیکن آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ یہ طیارہ پاکستان نے مار گرایا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -