’ میں نے جنت دیکھی لیکن ماں باپ کی محبت اور دُکھ کی وجہ سے واپس لوٹ آئی ‘ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 6 سالہ بچی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ دنیا بھر میں تہلکہ برپا ہو گیا
لندن (نیوز ڈیسک) آخرت کی زندگی اور روحانی معاملات کو افسانہ قرار دینے والے مغربی معاشرے میں بھی بسا اوقات ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں کہ ہر کوئی ان باتوں کے متعلق سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی حیران کن واقعہ ننھی لڑکی ایمبر روز کے ساتھ پیش آنیوالے حادثے کی صورت میں سامنے آیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایمبر کے اوپر ایک انتہائی بھاری بھر کم ٹائر گرا جس کے آہنی رم نے اس کے چہرے چہرے کو کاٹ کر رکھ دیا۔ اندوہناک حادثے کے نتیجے میں ننھی بچی کے ہوش و حواس جاتے رہے۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کا طویل آپریشن کیا گیا، لیکن جب یہ بچی ہوش میں آئی تو اس نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ وہ خوبصورت روشنیوں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک بہت پیاری دنیا میں چلے گئی تھی جہاں ہر طرف دلکش روشنیاں تھیں اور رنگ رنگ کے پھول کھلے تھے۔ بچی نے بتایا کہ یہ جنت تھی جہاں وہ وہاں بہت خوش تھی، لیکن جب دنیا میں اپنے والدین کا غم و الم دیکھا تو واپس لوٹنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس بچی کے چہرے کی بحالی کے لئے اب تک 13 آپریشن کئے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو تا عمر علاج کی ضرورت رہے گی، تاہم وہ بہت ہی خوش مزاج اور پیاری بچی ہے اور اپنی باتوں سے سب کو خوش رکھتی ہے۔