بلاول کی اپنی بہن کی ہسپتال میں عیادت، خاندان سب سے بہترین دوا ہے: آصفہ بھٹو زرداری

بلاول کی اپنی بہن کی ہسپتال میں عیادت، خاندان سب سے بہترین دوا ہے: آصفہ بھٹو ...
بلاول کی اپنی بہن کی ہسپتال میں عیادت، خاندان سب سے بہترین دوا ہے: آصفہ بھٹو زرداری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی ہسپتال میں عیادت کی ہے ۔ اس موقع پر آصفہ کا کہنا تھا کہ خاندان سب سے بہترین دوا ہے ، انہوں نے بہترین دیکھ بھال کرنے پر ڈاکٹروں اور نرسوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر آصفہ بھٹو زرداری نے ہسپتال میں دوران علاج لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی انہیں موبائل پر کوئی چیز دکھا رہے ہوتے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی ہمشیر بختاور بھی موجود ہیں۔ آصفہ نے اپنے پاؤں پر چڑھے ہوئے پلاسٹر کی بھی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کی صحت یابی کے پیغامات درج ہیں۔ آصفہ زرداری کا کہنا تھا کہ خاندان بہترین دوا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے ہسپتال کے عملہ کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی اور کہا ” میری دیکھ بھال کرنے پر بحریہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کی شکر گزار ہوں۔ الحمد للہ میری سرجری کامیاب رہی ہے۔ اس تصویر میں سارا سٹاف تو موجود نہیں لیکن بعد ازاں سارے عملہ کو اپنے ہاتھ سے شکریہ کے خطوط لکھوں گی“۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے آصفہ بھٹو زرداری پی پی کے آنجہانی رہنما جہانگیر بدر کی عیادت کیلئے آئی تھیں اس دوران وہ گھر میں پھسل کر گر پڑیں جس پر ان کا ٹخنہ زخمی ہوگیا تھا۔

مزید : قومی