قیامت کا منظر کیسا ہو گا؟ خدا نے دنیا کو نظارہ کروا دیا، اب بھی کوئی ایمان نہ لائے تو۔۔۔

قیامت کا منظر کیسا ہو گا؟ خدا نے دنیا کو نظارہ کروا دیا، اب بھی کوئی ایمان نہ ...
قیامت کا منظر کیسا ہو گا؟ خدا نے دنیا کو نظارہ کروا دیا، اب بھی کوئی ایمان نہ لائے تو۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ میںپیر کی رات آنیوالے خوفناک زلزے نے ملک کے شمالی مشرقی سمندری علاقے میں ایسا لرزہ خیز منظر پیدا کر دیا کہ دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ امریکی ٹی وی CNN کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے شمالی مشرقی ساحل زلزلے کے بعد اوپر کی جانب اٹھ گئے ہیں اور وہ علاقے جو پہلے زیر آب تھے اب ریتلے میدان جیسے نظر آرہے ہیں ، جہاں ہر طرف تباہ و برباد سمندری بناتات اور مردہ سمندری جانوروں کی لاشیں بکھری ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ اوسطاً 6 فٹ تک بلند ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں وسیع و عریض ساحلی علاقے پانی سے ابھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ زلزلے پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 7.8 شدت کے سب سے بڑے جھٹکے نے سمندر کی تہہ میں غیر معمولی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس زلزلے کی اکثر لہریں افقی سمت میں پیدا ہوئیں لیکن کچھ شدید جھٹکے عمودی سمت میں بھی رونما ہوئے جس کے نتیجے میں سمندر کی تہہ اوپر کی جانب اٹھ گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال مزید ماحولیاتی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے، خصوصاً سمندری حیات بڑے پیمانے پر ختم ہو جائے گی اور سمندری نباتا ت بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔ ان خوفناک تبدیلیوں کے اثرات آنیوالی کئی دہائیوں تک دیکھے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی