یہ کتا روزانہ سمندر میں تیر کر کس سے ملنے جاتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی کتے کو دوست بنانا چاہیں گے

یہ کتا روزانہ سمندر میں تیر کر کس سے ملنے جاتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی کتے کو ...
یہ کتا روزانہ سمندر میں تیر کر کس سے ملنے جاتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی کتے کو دوست بنانا چاہیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک ) آپ نے محبت کی بہت سی داستانیں سنی ہوںگی لیکن بحیرہ اقیانوس کے جزیرے ٹوری پر رہنے والے ایک کتے نے قریبی سمندر میں مقیم ایک ڈولفن کے ساتھ محبت کی ایسی داستان رقم کر دی ہے کہ جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے۔ 

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈین نامی کتے کے مالک پیٹ ڈوہان نے بتایا کہ چند ماہ قبل کی بات ہے کہ ان کا کتا روزانہ پر اسرار طور پر کئی گھنٹوں کیلئے غائب ہونے لگا۔ وہ اس بات پر متفکر ہو گئے اور انہوں نے اس کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیٹ کہتے ہیں کہ ایک دن انہوں نے اپنے کتے کو ساحل سمندر کی طرف جاتے دیکھاتو اس کی پیچھے ہو لیے۔ وہ کہتے ہیں کہ کتا ساحل پر گیا اور پھر سمندر میں کود گیا وہ کچھ دور تک تیرتا گیا۔ پیٹ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہاں ایک ڈولفن مچھلی موجود تھی جو اچھل اچھل کرگویا ان کے کتے کا استقبال کر رہی تھی۔ دونوں جانور ایک دوسرے کو دیکھ کر بہت خوش تھے اور جھوم جھوم کر ادھر اُدھر اچھل رہے تھے۔ پیٹ بہت دیر تک یہ منظر دیکھتے رہے۔ ان کا کتا اور ڈولفن مچھلی ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے تھے اور بہت خوش نظر آرہتے تھے۔ وہ گھنٹہ بھر ساحل سمندر پر موجود رہے لیکن کتے اور ڈولفن کا کھیل تماشا ختم نہ ہوا جس پر وہ گھر واپس آگئے۔ اس دن سہ پہر کے وقت ان کا کتا خود ہی واپس آگیا۔

اگلے دن دوپہر سے کچھ پہلے کتا پھر ساحل سمندر کی طرف چل نکلا۔ اس بار بھی پیٹ نے دیکھا کہ وہ سمندر میں گیا اور گزشتہ روز کی طرح ڈولفن مچھلی پھر اس کے استقبال کو موجود تھی۔ پیٹ کا کہنا ہے کہ وہ یہ معاملہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے لیکن انہیں یہ جان کر مزید حیرت ہوئی کہ یہ ایک دوروز کی بات نہیں تھی بلکہ یہ سلسلہ چلتا رہا اور بدستور جاری ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ان کا کتا روزانہ ساحل سمندر پر جاتا ہے اور پھر ایک طویل فاصلے تک تیرتا ڈولفن تک پہنچتا ہے، دونوں کئی گھنٹے اکٹھے رہتے ہیں جس کے بعد کتا گھر واپس آجاتا ہے اور اگلے روز پھر اس کا یہی معمول ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن کا نام ڈوگی ہے اور وہ اپنے ساتھی کی موت کے بعد مسلسل ساحل کے قریب ہی موجود ہے۔ کبھی کبھار وہ دوسری ڈولفن مچھلیوں کے غول کے ساتھ گہرے سمندر کی جانب جاتی ہے لیکن پھر واپس آجاتی ہے۔ پیٹ کو یوں لگتا ہے کہ اب ڈوگی کی ڈین کے ساتھ پکی دوستی ہو گئی ہے اور ان دونوں نے تاعمر ساتھ رہنے کا عہد کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس