ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ٹکرا گئے

ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ٹکرا گئے
ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ٹکرا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ٹکرا گئے جس سے ایک جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پرپی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے زمین پر ٹکرا گئے۔ جب دونوں طیاروں کی ٹکر ہوئی تو ایک طیارہ واشنگ بے جا رہا تھا جبکہ دوسرا وہاں سے واپس آرہا تھا ۔ باہمی ٹکر سے ایک طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ دوسرا طیارہ درست حالت میں موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثہ معمولی نوعیت کا ہے جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس میں کوئی بھی زخمی ہوا ہے۔ تکنیکی عملہ طیارے کی جانچ کرکے نقصان کی نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے۔