’ میں جب بھی اکیلی گھر سے نکلتی ہوں تو۔۔۔ ‘ پاکستان میں رہنے والی 22 سالہ روسی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

’ میں جب بھی اکیلی گھر سے نکلتی ہوں تو۔۔۔ ‘ پاکستان میں رہنے والی 22 سالہ روسی ...
’ میں جب بھی اکیلی گھر سے نکلتی ہوں تو۔۔۔ ‘ پاکستان میں رہنے والی 22 سالہ روسی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سے مکمل طور پر نا واقف اہل مغرب اکثر اپنے میڈیا کے پراپیگنڈہ سے باہر نہیں آپاتے لیکن جب کبھی ان میں سے کسی کو پاکستان آنے کا موقع ملتا ہے تو حقیقت دیکھ کر یہ واقعی دنگ رہ جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی تجربہ 22 سالہ روسی طالبہ ایکاٹرینا زاورا زانخ کو بھی ہوا، جو ایک کانفرنس کے سلسلہ پاکستان آئیں تو اس سرزمین اور اس کے باسیوں کی محبت کی اسیر ہو گئیں۔ ایکاٹرینا نے اپنے تجربات کے متعلق تفصیلی مضمون تحریر کیا ہے اور سوشل میڈیا پرExperiencePakistan# کے نام سے ایک مہم بھی شروع کر دی ہے جس میں لوگوں کو پاکستان جانے اور اس کی خوبصورتی کا براہ راست تجربہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ 

ویب سائٹ ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایکا ٹرینا کا کہنا ہے کہ وہ بھی عام مغربی باشندوں کی طرح پاکستان کے بارے میں بہت سے تحفظات رکھتی تھیں لیکن جب وہ یہاں آئیں تو ان کے خیالات بالکل تبدیل ہو گئے۔ وہ پاکستان کے متعلق اب کیا سوچتی ہیں، انہی کی زبانی سنئے:


مجھے ہمیشہ بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں کسی خاتون کا تنہا باہر جانا خطرے سے خالی نہیں لیکن میں تو یہاں روزانہ اکیلی باہر جاتی ہوں۔ میں 25 منٹ کی چہل قدمی کر کے شاپنگ سنٹر تک جاتی ہوں۔ اسی طرح میں یوگا کلاس کیلئے بھی اکیلی جاتی ہوں۔ میرے ساتھ کبھی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ میں تو کہوں گی ”پاکستان ، میں تمہاری شکر گزار ہوں کہ تم نے مجھے نیا اعتما دیا اور خود کو بہتر طور پر جاننے کا موقع دیا۔ تم نے میری خود آگہی میں اضافہ کیا۔“ میں آپ سے بھی کہوں گی کہ اگر آپ بھی ایسی ہی آگہی چاہتے ہیں تو پاکستان آ کر اس کا تجربہ کریں۔


ایکاٹرینا مزید کہتی ہیں کہ پاکستان جا کر مجھے پہلی بار پتا چلا کہ ہمارے تعصبات اور بے بنیاد نظریات میں کوئی حقیقت نہیں۔ میں نے پاکستان جیسی جگہ نہیں دیکھی جہاں روایت اور جدت حیرت انگیز توازن کے ساتھ موجود ہیں، اور یہ دونوں پہلو ایک دوسرے کے جزو لازم ہیں ۔ یورپی دنیا پاکستان کو ایک انتہائی پسماندہ ملک کے طور پر دیکھتی ہے جہاں حالات بہت خراب ہیں۔ اکثر لوگ یقین نہیں کریں گے میںنے پاکستان میں ایک توانا تعلیمی نظام ، ثقافتی خزانے اور ایڈوانس سائنس دیکھی ہے۔ یہ رہنے کیلئے ایک شاندار جگہ ہے جہاں فطرت اپنی خالص حالت میں ملتی ہے جبکہ ان کے کھانوں اور مہمان نواز ی کا تو جواب نہیں۔


مجھے پاکستان آ کر پہلی بار اندازہ ہوا کہ یہ معاشہر ہ خواتین کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ یہ لوگ خواتین کا تحفظ کرتے ہیں، ان کی عزت کرتے ہیں اور انہیں بہت قیمتی خیال کرتے ہیں۔ میرے ملک میں خواتین محض مزدور اور محنت کش ہیں لیکن پاکستان میں انہیں اعلٰی رتبہ حاصل ہے۔ یہاں مرد تمام ذمہ داریاں اٹھانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ مجھے یہاں وہ خاندانی روایات دیکھ کر تعجب ہوا جو مغربی معاشرے سے ختم ہو چکی ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ ہم بھی ان لوگوں کی صدیوں پرانی دانش سے استفادہ کریں ۔


مجھے یہاں آتے ہی پہلی نظر میں شلوار قیمیض سے محبت ہو گئی۔ جب آپ اس لباس کو پہنتے ہیں تویہ صرف ایک لباس نہیں ہوتا بلکہ آپ ایک رنگین شہ پارہ زیب تن کرتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کی قدرتی خوبصورتی بے مثال ہے۔ بڑی بڑی سیاہ آنکھیں، شاندار سیاہ بال اور گھنی داڑھیاں اس خوبصورتی کے چند نمونے ہیں، جنہوں نے مجھ پر سحر طاری کیا۔ ان کی خوبصورتی میں کچھ بھی مصنوعی نہیں۔ مجھے یہاں کوئی ثقافتی جھٹکا لگا ہے تو وہ یقینا ایک خوبصورت جھٹکا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -