کرپشن سکینڈل ،جنوبی کوریا کی خاتون صدر کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر آ گئے ،مستعفی ہونے کا مطالبہ

کرپشن سکینڈل ،جنوبی کوریا کی خاتون صدر کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر آ گئے ...
کرپشن سکینڈل ،جنوبی کوریا کی خاتون صدر کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر آ گئے ،مستعفی ہونے کا مطالبہ

  

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریاکے دارالحکومت سیؤل میں لاکھوں افراد نے کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں خاتون صدر پارک گون ہَے کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے،جنوبی کوریا کے ہزاروں شہری خاتون صدر کے خلاف ہر ہفتے سڑکوں پر نکلتے ہیں اور اس احتجاج کو آج ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کو پاکستان کھٹکتا ہے،وہ پوری دنیا میں ایک طاقت بننا چاہتا ہے:پرویز مشرف

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین جنوبی کوریا کی خاتون صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ خاتون صدر منصب صدارت کو خیرباد کہنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ابھی تک یہ احتجاجی مظاہرے پرامن رہے ہیں۔ کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد صدر ہَے کی قریبی دوست کو مالی بیضابطگیوں اور حکومتی معاملات میں مداخلت کے الزامات کے تحت حراست میں لیا جا چکا ہے، یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے کہ خاتون صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیؤل کے تعلیمی اداروں میں امتحانات ختم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہائی سکول کے ہزاروں طلباء بھی احتجاج میں شریک ہو گئے ہیں ۔پر جوش مظاہرین ہاتھوں میں موم بتیاں جلائے خاتون صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے ،کہا جا رہا کہ گذشتہ 4 ہفتوں سے جارے احتجاج میں آج کا مظاہرہ سب سے بڑا تھا جس میں لاکھوں مرد و خواتین اور طلبا نے شرکت کی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی