ہماری سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں، حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون کو مارا گیا:خواجہ آصف

ہماری سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں، حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون کو مارا گیا:خواجہ ...
ہماری سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں، حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون کو مارا گیا:خواجہ آصف

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی انتشار سے بچنے کے لئے پاکستان سے الجھ رہا ہے ، پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا اور گزشتہ روز بھی بھارتی آبدوز کو پسپا کر کے نکالا گیا تھا۔

بھارت کو پاکستان کھٹکتا ہے،وہ پوری دنیا میں ایک طاقت بننا چاہتا ہے:پرویز مشرف

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ، کل بھارتی آبدوز کو پسپا کر کے نکال دیا گیااور آج پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی معاملات سے بچنے کے لئے پاکستان سے الجھ رہا ہے،بھارت میں امیروں کو بچانے کے لئے غریبوں کو مشکل میں ڈالا گیا ، بھارتی سرکار نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھی جعلی دعوے کئے ۔یاد رہے کہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھاجسے پاک فوج نے مار گرایا۔ 

مزید : اسلام آباد