جھنگ کی خاتون ایم این اے کا مسئلہ حل نہ کرنے پر کیپٹن صفدر نے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف اسمبلی میں تقریر کی: حبیب اکرم

جھنگ کی خاتون ایم این اے کا مسئلہ حل نہ کرنے پر کیپٹن صفدر نے پرنسپل سیکرٹری ...
جھنگ کی خاتون ایم این اے کا مسئلہ حل نہ کرنے پر کیپٹن صفدر نے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف اسمبلی میں تقریر کی: حبیب اکرم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے جھنگ کی ایم این اے غلام بی بی بھروانہ کا کام نہ کرنے پر پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف اسمبلی میں تقریر کی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسمبلی میں بیٹھیں اور وزیر اعظم کے دفتر کو سنبھالیں ، وہاں پر ان کے پاس پوری پارلیمنٹ کے لوگ آکر اپنے مسائل حل کراتے ہیں۔ گزشتہ دنوں کیپٹن صفدر کے پاس جھنگ کی ایم این اے غلام بی بی بھروانہ اپنے علاقے کا ترقیاتی مسئلہ لے کر آئیں۔ کیپٹن صفدر نے ڈپٹی سیکرٹری کو پیغام بھجوایا لیکن اس نے کہا کہ اس معاملے پر آپ براہ راست پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے رابطہ کریں ، پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو بات آگے نہ بڑھ سکی جس کے بعد کیپٹن صفدر نے اسمبلی میں پرنسپل سیکرٹری کے خلاف تقریر کی۔

بیساکھی کے سہارے چلنے والا انڈر ٹیکر اب ایک ایسے روپ میں سامنے آگیا کہ دیکھ کر پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ صرف غلام بی بی بھروانہ کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے کیپٹن صفدر سے کہا کہ ” ہمارا سر پیٹ لینے کو دل چاہتا ہے“، ایک ایم این اے نے کہا کہ ” میرا دل چاہتا ہے کہ یا میں خود کشی کرلوں یا مخاطب کو قتل کردوں “، اس طرح کی بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جس کی وجہ سے کیپٹن صفدر نے فواد حسن فواد کے خلاف طبل جنگ بجایا۔

مزید : لاہور