وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت،دہشت گرد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے:شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت،دہشت گرد ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت،دہشت گرد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے:شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے فائرنگ کے باعث 4 سیکورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق سیکورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدرد ی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیر متزلز ل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

مزید پڑھیں:فاطمہ جناح روڈپر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ،ایف سی اور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید

مزید : لاہور