نعروں سے بات نہیں بنے گی ، جلسوں او ر دھرنوں میں شرکت کرناہوگی: ڈاکٹر فاروق ستار

نعروں سے بات نہیں بنے گی ، جلسوں او ر دھرنوں میں شرکت کرناہوگی: ڈاکٹر فاروق ...
نعروں سے بات نہیں بنے گی ، جلسوں او ر دھرنوں میں شرکت کرناہوگی: ڈاکٹر فاروق ستار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے نعرے سازش کی فیکٹریوں میں بھی سنے جارہے ہیں، اب صرف نعروں سے بات نہیں بنے گی ہمیں ہر جلسے او ر دھرنے میں شرکت کرناہوگی۔

جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھا کہ ہمارے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں اور ہمیں نوکریاں نہیں دی جاتیں، ہمارے بچے بھی سر اٹھا کر جینا چاہتے ہیں دیگر شہروں کی طرح ہمارے بچوں کو بھی کم نمبروں پر داخلے ملنا چاہئیں،ہمیں ہمارے حقوق نہیں ملے اپنے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہم نے اپنا سب کچھ لٹا دیا ہے اب ہمارے پاس صف یکجہتی اور عزم ہی بچا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے نعرے سازش کی فیکٹریوں میں بھی سنے جارہے ہیں، اب صرف نعروں سے بات نہیںبنے گی ہمیں ہر جلسے او ر دھرنے میں شرکت کرناہوگی۔

مزید : قومی