8شادیاں کرنے والا آدمی جس کی 9ویں دلہن بھاگ گئی، لیکن اس کے بعد دنیا بھر کی خواتین نے اس کے لئے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے اس کی لاٹری نکل آئی

8شادیاں کرنے والا آدمی جس کی 9ویں دلہن بھاگ گئی، لیکن اس کے بعد دنیا بھر کی ...
8شادیاں کرنے والا آدمی جس کی 9ویں دلہن بھاگ گئی، لیکن اس کے بعد دنیا بھر کی خواتین نے اس کے لئے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے اس کی لاٹری نکل آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی بڈھے رون شیپرڈ کو کون نہیں جانتا۔ نوجوان لڑکیوں سے پے در پے شادیوں کی وجہ سے وہ بدنام زمانہ ہے، لیکن لگتا ہے کہ اس کی بدنامی اس کے لئے نقصان کی بجائے الٹا فائدے کا سبب بن رہی ہے۔ رون نے ایک کے بعد ایک شادی کی لیکن ہر بار طلاق کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کی آٹھ بیویاں اسے یکے بعد دیگرے چھوڑ کے جا چکی تھیں، اور نویں شادی کے لئے وہ ایک نوجوان لڑکی کو بہلا پھسلا کر فلپائن سے لایا تھا لیکن شادی سے عین پہلے وہ اپنے ملک واپس بھاگ گئی۔

نوجوان لڑکی کے کنوارے پن کی نیلامی، عرب شیخ نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، کتنے کروڑ کی بولی لگائی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے عیاشی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
انہتر سالہ رون نے اس واقعے پر خاصا واویلا کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ آٹھ طلاقوں کے بعد وہ سوچ رہا تھا کہ اب اس کا گھر بس جائے گا لیکن لڑکی شادی سے پہلے ہی واپس بھاگ گئی، جس پر وہ خاصا دل گرفتہ تھا۔ ا س کا رونا دھونا اس کے بڑا کام آیا ہے کیونکہ درجنوں کی تعداد میں خواتین نے اس کے ساتھ رابطہ کر کے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔


اخبار دی مرر سے بات کرتے ہوئے رون نے خود بھی اپنی خوش قسمتی پر حیرت کا اظہار کیا۔ اس کا کہنا تھا ”مجھے افریقی ملک گھانا سے لے کر ویت نام اور امریکا تک سے خواتین کی کالز آئی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جلد ہی مجھے نویں بیوی ملنے والی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں مجھ میں ایسی کیا بات نظر آتی ہے۔ شاید یہ میری بین الاقوامی بدنامی ہے جو انہیں میری جانب مائل کرتی ہے۔ اس وقت تقریباً 10 خواتین میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور شادی کے لئے تیار ہیں۔ میرے فون کی گھنٹی بار بار بجتی ہے اور جب بھی فون کی گھنٹی بجتی ہے تو میرے دل کی گھنٹی بھی بجنے لگتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -