جاپان کی معروف کمپنی ایس کام کے اعلی سطحی وفد کا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر کا دورہ

جاپان کی معروف کمپنی ایس کام کے اعلی سطحی وفد کا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستانی میں تعمیر و ترقی کے بہترین امکانات موجود ہیں، یہاں محنتی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ملکی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کوریا اور جاپان کی مشہور کمپنی ایس کام (ESSCOM ) کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے خصوصی دورہ کے موقع پر کیا۔ توانائی کی بچت اور محفوظ ترسیل کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور کوریا اور جاپان کے گروپ ’’ایس کام‘‘ کے چیئرمین لی جنگ ہیون کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری کے کلیدی کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی عوام مہمان نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ کوریا کے وفد نے اس موقع پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قومی ترانہ بھی پڑھا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب برانہ نے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پنجاب میں خوش آمدید کیا اور کہا کہ پنجاب عالمی افق پر سرمایہ کاری کے لئے بہترین مقام کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے جبکہ یہاں سرمایہ کاروں کیلئے ہر طرح کی سہولت بھی میسر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک سے بڑا ہے جبکہ یہاں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ورک فورس کے طور پر بھی موجود ہے لہٰذا پنجاب بلاشبہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک جنت سے کم نہیں۔ ایس کام گروپ کے چیئرمین لی جنگ ہیون نے کہا کہ پاکستانی ایک جفاکش قوم ہیں یہی وجہ ہے کہ اب پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کی نظریں پاکستان میں پیدا ہونے والے مواقع پر جمی ہوئی ہیں۔ چیئرمین لی جنگ ہیون نے کہا کہ کوریا اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے کے دلوں میں بستی ہیں انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج بہت غلط ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستانی عوام بہت جفاکش، محنتی اور امن پسند ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ بیرونی دنیا اور کوریا میں لوگوں کو پاکستان کے اصل امیج کے بارے میں بھی بتائیں گے ۔

مزید :

کامرس -