محکمہ زراعت زمینداروں کو زرعی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل زراعت آزاد کشمیر

محکمہ زراعت زمینداروں کو زرعی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(آن لائن)ڈائریکٹرجنرل زراعت آزادکشمیر ڈاکٹرمحمدبشیربٹ نے کہاہے کہ محکمہ زراعت زمینداروں کو زرعی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ سینئر وزیر و وزیرفزیکل پلاننگ، ہاؤسنگ، زراعت، لائیو سٹاک طارق فاروق کی رہنمائی میں محکمہ زراعت بر وقت زرعی سرگرمیوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ میرپور ڈویژن میں بیج گند م و کھاد پر دی گئی سبسڈی پرطمینان کااظہارکیا اور ہدایت کی کہ اس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے تاکہ زمیندار اس سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے دورہ میرپورکے دوران محکمہ زراعت کے آفس میں افسران وملازمین کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اجلاس میں نائب ناظم زراعت ضلع میرپور عبدالرؤف، نائب ناظم زراعت ضلع بھمبر راجہ محمد الیاس، اسسٹنٹ ہارٹیکلچرآفیسر ضلع میرپورمحمد آصف جمیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل میرپور محمد طاہر مسعود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل ڈڈیال امجد اقبال ۔ زراعت آفیسر سرکل چیچیاں اظہر محمد حنیف، اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر منگلا نرسری محمد ثاقب، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ آبپاشی محمد ندیم خان، راجہ محمود خان ایگریکلچرل انجینئر میرپور، پرویز اقبال ہیڈکلرک، افتخاراحمد سینئر کلرک، محمد یوسف فیلڈ معاون اور غلام مصطفی جونیئر کلرک نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ آفیسران و فیلڈ سٹاف زمینداروں کو بروقت زرعی سہولیات باہم پہنچائیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی و راہنمائی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے آمدہ موسم بہار 2018میں اعلیٰ قسم کے پھلدار پودہ جات کی زمینداروں کو فراہمی کے لئے ابھی سے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور فیلڈ سٹاف کو پابند کیا کہ زمینداروں کو اس اہم سرگرمی کے بارے میں بروقت اگاہ کیا جائے اور ایسے زمینداروں کا چناؤ کیا جائے جو ان پھلدار پودہ جات کی نگہداشت بھی کر سکیں۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے ۔ اس موقع پر نائب ناظمین زراعت ضلع میرپور و بھمبر نے بھی اپنی اپنی ضلعی سرگرمیوں کے بارے میں اگاہ کیا اور جاری منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کروائی۔ مزید شعبہ آبپاشی کے ڈائریکٹر محمد بشارت نے میٹنگ میں جاری اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی اور آئیندہ کے لئے طے پایا کہ محکمہ زراعت و محکمہ آبپاشی مل کر اسکیمیں ترتیب دیں گے اورانکی بروقت تکمیل میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔۔#/s#

مزید :

کامرس -