یورپ میں بھارتی چاول کی فروخت پر پابندی عائد

یورپ میں بھارتی چاول کی فروخت پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) کالے دھندے کا باشاہ بھارت یورپ میں بری طرح ناکام ہو گیا۔ یورپی یونین نے بھارتی باسمتی چاول کو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دے کر اس کی یکم جنوری سے درآمدات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یوپی یونین کی اسپیشل ٹیم نے مارکیٹ سے بھارتی چاول کے چند نمونوں کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد اس میں مضر صحت کیمیکل کا انکشاف ہوا، بھارتی باسمتی چاول میں ممنوعہ کیمیکل کی آمیزیش فی کلو گرام 1 ملی پائی گئی جبکہ یورپی قوانین میں اس کی حد صرف اعشاریہ 10 فیصد ہونا چاہئے۔

چیئرمین رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن سمیع اللہ نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آرڈر منسوخ ہونے سے بھارت کو لگ بھگ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا۔ دوسری جانب پاکستانی چاول اپنے معیار اور کوالٹی کے حساب سے یورپی قوانین کے عین مطابق ہیں، اگر حکومت کوشش کرے تو پاکستان ڈھائی لاکھ ٹن اضافی چاول یورپی یونین برآمد کر سکتا ہے

مزید :

کامرس -