فیصل آباد وویمن چیمبر ملک بھر کے ویمن چیمبرز کا اجلاس بلائے گا

فیصل آباد وویمن چیمبر ملک بھر کے ویمن چیمبرز کا اجلاس بلائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ) فیصل آباد وویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آئندہ سال فروری میں ملک بھر کے خواتین چیمبرز کی صدور کا اجلاس ہوگا۔ یہ بات فیصل آباد وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر روبینہ امجد نے آج ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پریذیڈنٹس وویمن چیمبرز کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کی کاروبار خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور ان کے اجتماعی مسائل کی نشاندہی اوران کے حل کیلئے متفقہ تجاویز تیارکرنے کے علاوہ ان کی شناخت کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیارکرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھرمیں خواتین کے تقریباً 11 چیمبرکام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت ان کے اجتماعی مسائل پر پوری توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے خواتین کے تمام چیمبرز کے درمیان موثر رابطوں کو یقینی بنایا جائیگا تا کہ ان کے باہمی اتحاد کے ذریعے ان کی اجتماعی قوت میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کے دوران خواتین کیلئے 2 تربیتی کورس بھی شروع کئے جائیں گے۔ ان میں ٹیبل مینرزاور ٹیبل لے آؤٹ اور ہاسپیٹیلٹی اور کلنری آرٹ شامل ہیں۔ اجلاس میں کارپوریٹ اورایسوسی ایٹ کلاس کی ممبران کیلئے فیس کا بھی تعین کیا گیا جو بالترتیب 4500 روپے اور 3000 روپے ہوگی۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصل آباد وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکنیت سازی کیلئے ممبرشپ فارم کی بھی منظوری دی جبکہ وویمن چیمبر کے معاملات کو مستقل بنیادوں پر چلانے کیلئے 5 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرپرسنز کا بھی اعلان کیا گیا۔ ان میں اکاؤنٹس ،ہیومن ریسورس، پرچیز، سکروٹنی اور فنانس کمیٹیاں شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے معمول کے ایجنڈے کو بھی نمٹایا جبکہاس اجلاس سینئرنائب صدرہانیہ جاوید،نائب صدرعروہ نبیل،عظمٰی عابد،ناہیدکوثر،قراۃ العین،سمیرااشرف اورشمع احمدنے بھی شرکت کی۔

مزید :

کامرس -