چینی ڈیزائن والے روبوٹ نے ڈنمارک کا تخلیقی بزنس کپ جیت لیا
کوپن ہیگن (آئی این پی) چین کے ٹیکنالوجی کی ایک نئی فرم نے اپنے ایجاداتی روبوٹ کی بدولت ڈنمارک کا تخلیقی بزنس کپ فائنل 2017ء کا پہلا انعام جیت لیا ہے، چائنیز روبوٹکس انجینئرز کی ایک ٹیم کی طرف سے بنایا جانیوالا سیل روبوٹ پہلا مکمل کنزیومر روبوٹک کٹ ہے جو قابل رسائی روبوٹکس کو استعمال کرنے والوں تک پہنچاتا ہے ،یہ مشین بنانیوالی کمپنی کے بانی یانگ جیان بو کے مطابق سیل روبوٹ انفرادی روبوٹک یونٹ پر مشتمل ہے جو زندگی اور کام کرنے کیلئے ہمارے جسموں میں اکٹھے کام کرنے والے خلیوں کی طر ح عملی روبوٹس بنانے کیلئے مل جل کرکام کرتے ہیں،
دس ممالک کی بارہ رکنی جیوری کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیل روبوٹ میں مسئلہ حل کرنے ، روبوٹکس ، کوڈنگ اور تعلیم کو بچوں اور سکولوں کے لئے فن اور انٹرایکٹو سرگرمی میں یکجا کرنے کیلئے استعمال کرنے کا آسان طریقہ فراہم کیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس پراجیکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ عوامل کو اکٹھا کرنے اور اسے استعمال کرنے کیلئے یکجا کرنے کے بارے میں فنی طورپر کوئی قواعد نہیں ہیں اور واحد حد صرف آپ کا تصور ہو گا ۔ جینکی انسومنٹس جو کہ ایک ویئرایبل انگوٹھی ہے جو موسیقاروں کو زیادہ قدرتی اور واضح انداز میں ٹیکنالوجی کے ساتھ انٹرایکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے ، دوسرا انعام حاصل کیا ہے،تیسرا انعام بلڈٹس نے حاصل کیا جو بارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے ایک منی ایچر بلڈنگ کنسٹرکشن کٹ ہے جو تعمیر کے صحیح عمل کو متعارف کراتی ہے ، کریٹو بزنس کپ دنیا بھر میں تخلیقی بزنسز میں نیا کاروبار شرو ع کرنیوالی کمپنیوں کیلئے ’’ورلڈ چیمپیئن شپ ‘‘ ہے ا س کامقصد دنیا کے بہترین تخلیقی ابتدائی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو تراش کرنا اور بزنس ڈویلپمنٹ اور بین الاقوامی مارکیٹ رسائی تک ان کی حمایت کرنا ہے، رواں سال کی تقریب جو چھٹی تقریب ہے ،15نومبر سے 16نومبر تک کوپن ہیگن میں منعقد ہوئی جس میں 59ممالک کے بین الاقوامی فائنلسٹوں نے حصہ لیا ۔