کاشتکاروں کو معیاری بیجوں کی فراہمی ، ڈیلرشپ نیٹ ورک میں توسیع کی ہدایت

کاشتکاروں کو معیاری بیجوں کی فراہمی ، ڈیلرشپ نیٹ ورک میں توسیع کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی ) پنجاب سیڈ کارپوریشن کو قصبات کی سطح تک کاشتکاروں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کیلئے ڈیلرشپ نیٹ ورک میں توسیع کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو گھرکی دہلیز کے قریب ترین حکومت کے منظور شدہ ، معیاری ، صاف ستھرے ، آلائشوں سے پاک ، بیماریوں سے محفوظ بیجوں کی مقررہ نرخوں پر بآسانی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تیار کردہ بیج زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں جن کی کاشت سے فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ صوبائی وزیر زراعت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کے مطالبہ کے پیش نظر سیڈکارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موجودہ ڈیلر شپ نیٹ ورک میں زیادہ سے زیادہ توسیع کریں ۔

مزید :

کامرس -