سری لنکا ، بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان تصادم، 4افراد زخمی ،19گرفتار

سری لنکا ، بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان تصادم، 4افراد زخمی ،19گرفتار
سری لنکا ، بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان تصادم، 4افراد زخمی ،19گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(آئی این پی )سری لنکا میں بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ 19کو گرفتار کرلیاگیا۔

بچوں کاریپ افغانستان میں ثقافتی رسم ہے، اس سے دور رہیں:امریکی فوج کو ہدایت جاری
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے اکثریتی مذہب بدھ مت کے انتہا پسندوں اور اقلیتی مسلم آبادی کے درمیان ہونے والے تصادم میں 4 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے جبکہ پولیس نے اس تنازعے کے بعد کم از کم19افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہی نہیں پولیس نے حالیہ تصادم کے بعد ساحلی قصبے جنتھوٹا میں چھاپے مارے ہیں اور اس دوران افواہیں پھیلانے کے شبے میں ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں مذاہب کے افراد میں رواں برس کے اوائل سے کشیدگی جاری ہے۔