سکیم آفسٹڈیز کے حوالے سے تمام مکاتب فکر سے مشاورت کی گئی،ترجمان بورڈ

سکیم آفسٹڈیز کے حوالے سے تمام مکاتب فکر سے مشاورت کی گئی،ترجمان بورڈ

لاہور(پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بیک بورڈ کے ترجمان نے نئی اسکیم آف سٹڈیز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ سکیم عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ملکی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے وضع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر سے مشاورت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق نئی اسکیم آف سٹڈیز کا مقصد مدارس سے فارغ الحصیل طلبہ کو زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1