حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے،پیر اشرف

حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے،پیر اشرف

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا حکومت عوام کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے صحت کی سہولتوں میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے کوئی طاقت عوام کی خدمت کے ایجنڈے سے ہماری توجہ نہیں ہٹا سکتی عمل پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والا کے اچانک دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یم ایس ڈاکٹر محمد حفیظ بھلہ ، چےئر مین بلدیہ فیرو زوالہ چوہدری فرہاد بہادر ، تحصیل صدر (ن) لیگ حاجی ظفر احمد مظفر ، میاں مشتاق احمد، ڈاکٹر محمد نعیم ملک، حامد علی شاہ، محمد سرور کے علاوہ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھے ایم پی اے پیر اشرف رسول نے ہسپتال کے وارڈ چیک کیے ایمر جنسی وارڈ ، آؤٹ ڈور وارڈ، میڈیکل وارڈ میں موجود مریضوں سے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا مریضوں نے انہیں بتایا کہ ہمیں مفت ادویات کی فراہمی مل رہی ہیں ۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد حفیظ بھلہ نے بتایا کہ تحصیل ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر رکھنے پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ہسپتال کو ضلع بھر کے ہسپتالوں میں اسے اے گریڈ اقرار دیا ہے اور شاباش دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1