حکومت کی معاشی پالیسی نے ملک کوایشین ٹائیگرکی بجائے مقروض بنا دیا،عثمان حمزہ

حکومت کی معاشی پالیسی نے ملک کوایشین ٹائیگرکی بجائے مقروض بنا دیا،عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کی بجائے ایشیا کا مقروض ترین ملک بنادیا ہے پسے ہوئے عوام کو عمران خان کی شکل میں حقیقی لیڈر مل چکا ہے اب آمریت زدہ حکمرانوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب کے ایک ورکر کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اور اسحا ق ڈارکے نام فوری ای سی ایل میں ڈالے جائیں نواز شریف نا اہلی کا بدلہ پوری قوم سے لے رہے ہیں احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے والے ملک سے فرار کے راستے تلاش کررہے ہیں سپریم کورٹ نا اہل شخص کے عوامی اجتماعات سے خطاب کو بھی فوری روکنے کا حکم دے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے اداروں کو ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا نواز شریف احتساب عدالت میں بھی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ۔