بھاشا ڈیم سی پیک منصوبے سے نکالنا تشویشناک،حکومت خود تعمیر کرے،بلال شیرازی

بھاشا ڈیم سی پیک منصوبے سے نکالنا تشویشناک،حکومت خود تعمیر کرے،بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نیبھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلہ میں بیجنگ کی پروجیکٹ کی ملکیت سمیت سخت شرائط پر اسے سی پیک منصوبے سے نکالنے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اپنے وسائل سے اس کی تعمیر شروع کرے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت بھاشا ڈیم اور بڑے آبی ذخائر کی بروقت تعمیر نہ ہونے سے توانائی بحران شدید اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی ضروریات اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت بھاشا ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے اس لی ان کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر پر ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور بھاشا ڈیم کی مالی معاونت کیلئے پروجیکٹ کی ملکیت کے حصول، آپریشن و مرمتی لاگت اور سیکیورٹائزیشن سے متعلق شرائط کو قبول نہ کرکے درست فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک میں پانی کی قلت کے خاتمہ اور نئے ذخائر کی تعمیر ،پانی کی ضروریات اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بھاشا ڈیم سمیت کالا باغ ڈیم اور دیگر منصوبوں کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے ۔
بلال شیرازی