مسلم لیگ(ن) کے پاس حکومت کرنے کا کوئی ویژن نہیں،عزیز الرحمن چن

مسلم لیگ(ن) کے پاس حکومت کرنے کا کوئی ویژن نہیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس حکومت کرنے کا ویژن نہیں چار سالوں سے احتجاج اور دھرنے عروج پر ہیں۔ لوگوں کے مسائل حل ہوں تو انہیں احتجاج کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن مسلم لیگ ن نے وفاق اور پنجاب دونوں حکومتوں میں کسی طبقہ کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج پورے ملک میں محاز آرائی اپنے عروج پر ہے۔ جس کا فائدہ بیرونی قوتیں اُٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے بات چیت سے دھرنے کو ختم کرائے۔ طاقت کے استعمال سے نقصان حکومت کو ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں دھرنوں کو بات چیت سے ختم کروایا۔ ن لیگ کی حکومت بھی حکمت عملی کا مظاہرہ کرے۔
عزیزالرحمن چن