اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازا حمد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے، حکومت مفلوج ہو چکی ہے ، معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی رہنماؤں شاہد گوندل ، محمود جوئیہ اور ظاہر چوہدری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ، عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر ان کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔