ورچوئل یونیورسٹی کی چوتھی انٹرنیشنل فاصلاتی نظام تعلیم کانفرنس کل ہو گی
لاہور(اے پی پی ) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیرِاہتمام چوتھی انٹرنیشنل فاصلاتی نظام تعلیم کانفرنس ای ایل ڈی ای او کل ایم اے جناح کیمپس میں ہو گی۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور پنجا ب ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والی اس کانفرنس میں فاصلاتی نظام تعلیم کے مختلف پہلوؤں،چیلنجز،مستقبل اور رجحانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔2 روزہ کانفرنس کے دوسرے روز کی میزبانی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کرے گی۔اس کانفرنس میں ای لرننگ سے تعلق رکھنے والے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔اس موقع پردیگر جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔