پنجاب ریونیو اتھارٹی کا بند روڈ آپریشن ، 4کو لڈ سٹوریج سیل
لاہور (اسد اقبال)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے ریونیو کی شرح میں اضافہ کے لیے ہر چیز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس حوالے سے پی آر اے ٹیم نے بند روڈ کے چار کو لڈ سٹوریج سیل کر دیے ، نوٹس کے بغیر ایکشن لینے پر کو لڈ سٹوریج مالکان میں غم وغصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ، دوسری جانب پی آر اے کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مالکان نے عدالت سے کو لڈ سٹوریج کی سیل کو ڈیل سیل کروا لیا ، کو لڈ سٹوریج ایسو سی ایشن نے کاروبار میں ہونے والے نقصان کے عوض پنجاب ریونیو اتھارٹی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی جانب سے کولڈ سٹوریج پر ایک اور ٹیکس عائد کر نے کے منصوبے کے تحت ایکشن لیا اور لاہور میں بند روڈ پر واقع چار کو لڈ سٹوریج سیل کر دیے جبکہ دفاتر سے اکاؤنٹس کے کھاتے و دیگر سامان اٹھا لائے جس پر کو لڈ سٹوریج ایسوسی ایشن نے اپنے کنسلٹنٹ سے رابطہ کیا جنہوں نے پی آر اے کے ساتھ مذاکرات کیے اور فیصلہ کیا گیا کہ کو لڈ سٹوریج کو ڈی سیل کیا جائے اور اگر کوئی ٹیکس بنتا ہے تو اس کی ادائیگی کر کے کو لڈ سٹوریج مالکان تعاون کر نے کو تیار ہیں ۔ تاہم پی آر اے کی جانب سے کو لڈ سٹوریج کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات واپس نہ لینے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیاگیا اور کولڈ سٹوریج کو سیل سے ڈیل سیل کروایا ۔ کو لڈ سٹوریج ایسوسی ایشن کے رہنماء ملک عدنان نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر چار کو لڈ سٹوریج سیل کیے ہیں جس سے نہ صر ف کاروباری معاملات متاثر ہوئے ہیں بلکہ مالی نقصان کا سامنا بھی کر نا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔
پی آر اے