گڈگورننس کے حکومتی دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں،مراد راس

گڈگورننس کے حکومتی دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نام نہاد خادمِ اعلیٰ کے گڈگورننس کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں پہلے پنجاب پولیس متعدد بار سفید چھری والوں کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہے اب ملازمین کی طرف سے سپیشل بچوں کو تشدد بنانے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بصیرت، بصارت اور سماعت سے محروم بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی بجائے اُن کو تشدد کا نشانہ بنانا شرم ناک واقعات ہیں۔ ان کا سدِ باب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں دیکر عبرت کی مثال بنانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات جنم نہ لیں۔
مراد راس