پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید 26گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید 26گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 887مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 13,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،42 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر45افراد کو گرفتار کروایا گیا۔26افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1