عدالتی فیصلو ں کا مذا ق اڑانے والے جلد اپنے انجام تک پہنچنے والے ہیں،شاہد صدیق

عدالتی فیصلو ں کا مذا ق اڑانے والے جلد اپنے انجام تک پہنچنے والے ہیں،شاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عد لیہ فیصلو ں کا مذا ق اڑانے والے جلد اپنے انجام تک پہنچ جا ئیں گے ۔ نواز شریف ملک کیلئے دعا ئیں کرانے کی بجائے لو ٹی دو لت کو ملک وا پس لا ئیں قوم خو د انہیں دعا ئیں دے گی ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں اور صحا فیو ں سے غیررسمی گفتگو میں کیا انہو ں نے کہاکہ حکومت علماء کا دھر نا بر دا شت نہیں کر سکی تحریک انصا ف کے دھر نا کا کہا ں سے مقا بلہ کر سکے گی عملی طور پر حکومت اپنی ر ٹ قا ئم کر نے میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ن لیگ اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے گئے کسی بھی وعدہ کو مکمل نہیں کر سکی چھ ماہ میں لو ڈ شیڈنگ خا تمے کا دعویٰ کر نے والو ں نے ساڑھے چار سا ل میں عوام کو بجلی لو ڈ شیڈنگ کی صور ت میں جھٹکے لگائے ۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف بر سر اقتدار آ کر قوم کو ما یو س نہیں کر ے گی نئے پاکستان میں قانو ن سب کیلئے برابر ہو گا۔