بی پی ایل میں ’’بوم بوم ‘‘ کی دہشت برقرار

بی پی ایل میں ’’بوم بوم ‘‘ کی دہشت برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایون لیوس اور کیرن پولارڈ کی جارحانہ اننگز کے بعد شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے راجشاہی کنگز کو 68 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، لیوس اور پولارڈ نے بالترتیب 65 اور 52 رنز کی اننگز کھیل کر اور آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، لیوس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتے کو کھیلے گئے بی پی ایل کے 19 ویں میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، لیوس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، آفریدی 15 رنز بنا سکے، پولارڈ نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، حسین علی نے 3 مہدی حسن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں راجشاہی کنگز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ذاکر حسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈیرن سیمی 19 اور مومن الحق 16 رنز بنا سکے، آفریدی نے 4 جبکہ ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔