اسحاق ڈارکو وزارت پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ٗ فوری طور پر استعفیٰ دیں :اعجاز چوہدری

اسحاق ڈارکو وزارت پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ٗ فوری طور پر استعفیٰ دیں ...
اسحاق ڈارکو وزارت پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ٗ فوری طور پر استعفیٰ دیں :اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازا حمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مفلوج ہو چکی ہے ،معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، اسحاق ڈار کووزارت پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔

فلمیں بنانا ضروری نہیں کامیاب ہونا بھی ضروری ہے: سیف علی خان
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اعجاز چوہدری کا کہناتھا کہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر ان کو بد دعائیں دے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور اس کی تمام پالیساں عوام کی امنگو ں کی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکمرانوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے ملکی ایکسپورٹ نچلی سطح تک گر چکی ہے ،جس کی حکومت کو کوئی فکر نہیں ،بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہے جبکہ سرکاری وسائل سے انہیں شاہی پروٹول دیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

مزید :

لاہور -