رومان رئیس 26 برس کے ہو گئے،ٹیم میٹس کیساتھ کیک کاٹا
لاہور(آئی این پی ) قومی کرکٹر رومان رئیس چھبیس برس کے ہوگئے ،رومان نے ٹیم میٹس کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا جس میں کپتان سرفراز احمد، خرم منظور، فواد عالم کیک کٹنگ کی تقریب میں شامل ہوئے ۔فہیم اشرف کے بعد رومان رئیس نے بھی بی پی ایل کھیلنے کی بجائے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کو ترجیح دی ہے ۔راولپنڈی میں نیشنل ٹی 220 کھیلنے میں مصروف فاسٹ باؤلر نے 26ویں سالگرہ کا کیک ٹیم میٹس کے ساتھ کیک کاٹا۔اس خوشی میں کپتان سرفراز احمد، خرم منظور، فواد عالم اور دیگر کھلاڑی بھی شامل تھے ۔فہیم اشرف کے بعد رومان رئیس نے کومیلا وکٹورینز کو انکار کر دیا ۔ رومان رئیس نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں بھی شرکت کریں گے بابر اعظم، محمد رضوان اور اسامہ میر بی پی ایل کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش چلے گئے۔بابر اعظم سلہٹ سکسرز کی جبکہ اسامہ میر راجشاہی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔