انگلینڈ اورآسٹریلیا الیون کے درمیان چار روزہ ایشز ٹور میچ ڈرا

انگلینڈ اورآسٹریلیا الیون کے درمیان چار روزہ ایشز ٹور میچ ڈرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹاؤنسول(اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ کے درمیان چار روزہ ایشز ٹور میچ ڈرا ہو گیا، کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چوتھے اور آخری روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے تھے، کپتان میتھیو شارٹ 134 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ سانگھا 133 رنز کی اننگز کھیل کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، آخری روز انگلش باؤلرز صرف ایک وکٹ لے سکے۔ ٹاؤنسویل میں کھیلے گئے ایشز سیریز سے قبل آخری وارم اپ میچ کے آخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے 121 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو میتھیو شارٹ 8 اور سانگھا 26 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے آخر روز ڈٹ کر انگلش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور دونوں بلے بازوں کے سامنے حریف باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے، دونوں نے مل کر سکور 350 تک پہنچا دیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں، سانگھا 133 رنز بنا کر کرین کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا الیون نے دن ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 364 رنز بنائے تھے، اسطرح میچ ڈرا ہو گیا، میتھیو شارٹ 134 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔