رگبی لیگ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست

رگبی لیگ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست

ویلنگٹن(اے پی پی) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، فجی اور ٹونگا کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، نیوزی لینڈ اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، آخری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج اتوار کو شیڈول انگلینڈ اور پاپوا نیو گنی کے درمیان چوتھے کوارٹر فائنل میں ہو گا۔ رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ساموا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں ٹونگا نے لبنان کو زبردست مقابلے کے بعد زیر کر کے لاسٹ فور میں جگہ بنائی، فجی نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی