کیرون پولارڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگانیوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے

کیرون پولارڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگانیوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے
 کیرون پولارڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگانیوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے

  

ڈھاکہ(اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کیرن پولارڈ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھکوں کی پانچویں سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے کرس گیل کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے، پولارڈ نے بنگلہ دیش میں جاری بی پی ایل میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں 3 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، پولارڈ نے 392 میچز میں 500 چھکے مکمل کئے، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 772 چھکے لگا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی