ایشین سٹائل کبڈی،مرد و خواتین کی ٹیمیں21نومبرکو ایران جائینگی

ایشین سٹائل کبڈی،مرد و خواتین کی ٹیمیں21نومبرکو ایران جائینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے مرد اور خواتین کی ٹیمیں21نومبرکو ایرانروانہ ہوں گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ 22 سے 26 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مردوں کی ٹیم میں12کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں14کھلاڑی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ٹیم ابھی نئی ہے تاہم انہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین سٹائل کبڈی چیمپیئن شپ میں12ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، بھارت، جنوبی کوریا، افغانستان، سری لنکا، تائیوان، کرغزستان، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 20 نومبر کو ایران کیلئے روانہ ہوگی اور ایونٹ میں شرکت کے بعد 28 نومبر کو واپس وطن پہنچے گی۔