بیجنگ 2022ء کے سرمائی اولمپک ،تعمیراتی بولی کا آغاز

بیجنگ 2022ء کے سرمائی اولمپک ،تعمیراتی بولی کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (آئی این پی)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواحی علاقہ یان چنگ جو کہ 2022ء سر مائی اولمپک کیلئے میزبان مقامات میں سے ایک کوہ شیاؤ ہائٹ ٹوؤ میں واقع ہے نے گذشتہ روز سپورٹس و یونیوکی تعمیر کیلئے بولی کا آغاز کر دیا ۔جو مقامات بولی کیلئے کھولے گئے ہیں ان میں اولمپک ویلج اور ماؤنٹین میڈیا سینٹر کے علاوہ کھیلوں کے اختتام کے بعد یان چنگ اولمپک ویونیوجنڈکلسٹر ٹرانسفارمیشن اور آپریشن شامل ہیں، شمالی چین کے صوبہ ہیبی کے شہر زانگ جیا کوؤ اور بیجنگ نے جولائی 2015ء میں 2022ء کے سرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی مشترکہ بولی جیتی ہے، موسم سرما میں خاصی برفباری اور بلند و بالا پہاڑوں والا یان چنگ ،بیجنگ شہر اور جان جیاکو کے درمیان واقع ہے،دیہی علاقے میں و یونیو کلسٹر قومی تربیتی اڈے کے علاوہ 2022ء کھیلوں کیلئے الپائن سکائنگ ، بڑے دوآدمیوں کے بیٹھنے کی پھسلواں بے پہیوں کی تختہ گاڑی اور برف گاڑی کے مقابلے منعقد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علاقے کے نائب سربراہ زانگ یوان نے بولی کے آغاز کے موقع پر کہا کہ یانگ چنگ کے اولمپک سپورٹس مقامات چینی برفانی اور سنو کھیلوں کے فروغ کیلئے اعلیٰ کوالٹی کے انجینئرنگ پراجیکٹس ہونگے ۔انہوں نے کہا توقع ہے کہ کھلی بولی میں نجی سرمایہ کار اور تعمیراتی کنٹریکٹرز بالخصوص جدید ٹیکنالوجی اور سرمائی مقابلوں کے انعقاد کا تجربہ رکھنے والے حصہ لیں گے،تعمیراتی معاہدے سرکاری و نجی پارٹنر شپ کی صورت میں ہوں گے جن میں خود تعمیر کرو اور چلاؤ(بی او او ) اور دوبارہ تعمیر ۔چلاؤ ۔ ٹرانسفر (آر او ٹی ) منصوبے شامل ہونگے ،پارٹنر شپ کی شرائط تیس برس کیلئے ہوں گی۔